اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو صوبہ سے گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے۔
جون 2020ء میں صوبہ سندھ میں گیس کی پیداوار 2025ء ملین کیوبک فٹ تھی جس میں سے1562ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ میں استعمال ہوئی جبکہ 463 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی۔ سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی گیس میں سے بھی 200 ملین کیوبک فٹ گیس سندھ میں واقع دو پاور پلانٹس اور ایک کھاد کے پلانٹ کو فراہم کی گئی۔
اس طرح صوبہ سندھ سے باہر صرف 261 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال ہوئی ہے۔ سندھ کو فراہم کی گئی مجموعی گیس کو اگر پیداوار سے منہا کریں تو صرف 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ سے باہر استعمال ہوئی ہے۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ کی پیداوار 2500 تا 2600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سندھ کو ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
The post گیس ایشوپروزیراعلیٰ سندھ کا خط حقائق کے منافی ہے، معاون خصوصی برائے پٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mY8LsZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box