نواب شاہ: قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افراد کو ملازمت کے آرڈرز جاری کردیے جب کہ بھرتیاں اخبارات میں اشتہارات دیے بغیر کی گئیں۔
قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ،سائنس و ٹیکنالوجی نوابشاہ کی انتظامیہ نے من پسند افراد کو مختلف اسامیوں پر اخبارات میں اشتہارات دیے بغیر ملازمتوں کے آرڈرزدے دیے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اخبارات میں اشتہارات دیے بغیر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر انٹرویوز کے بی پی ایس 16 میں مختلف ڈپارٹمنٹ میں جونیئر لیب انجنیئرز و ٹیکنیشن کی اسامیوں پر درجنوں آرڈرز جاری کیے ہیں۔
جن افراد کو آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ۔ان میں محمد اویس ابڑو ولد محمد علی ابڑو،در محمد،اظہر حسین ولد محمد بشیر احمد سوہو،سید حسیب الرحمان ولد حبیب اللہ،اللہ ڈنو انصاری،مس طیبہ بنت نزاکت عباسی،نصراللہ پٹھان،ثنا اللہ عاربانی،محمد پنہل ولد خیر محمد بروہی و دیگر شامل ہیں مذکورہ افراد کی آرڈرز کاپیاں بھی ایکسپریس نے حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو تقرری کا آرڈر رواں سال 19 نومبر کو جاری کیے گئے۔
The post نواب شاہ؛ قائدعوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mUTEjQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box