کراچی بندرگاہ میں آتشزدگی، تنصیبات محفوظ

 کراچی:  بندرگاہ میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تنصیبات محفوظ رہیں۔  

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق پیر کو پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے گندم کی آف لوڈنگ کے دوران جہاز پر نصب اسٹیوڈورنگ کمپنی کے پمپ میں آگ لگ گئی، آگ ڈیزل کے رساؤ کی وجہ سے لگی جس پر چند منٹوں میں قابو پالیا گیا اور آگ کو محفوظ طریقے سے بجھا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران پورٹ کی تمام تنصیبات اور لنگر انداز جہاز مکمل طور پر محفوظ رہے۔ واقع ایسٹ ہارف پر پیش آیا۔ اس دوران بندرگاہ کے امور متاثر نہیں ہوئے اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

The post کراچی بندرگاہ میں آتشزدگی، تنصیبات محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ryclxg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...