8 پاکستانی خواتین دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں شامل

 کراچی: آٹھ پاکستانی نرسوں اور دایاؤں کو دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آٹھ پاکستانی نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی  100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔  نرسوں اور مڈوائفس کے یہ تمام آٹھ نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم)سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔

یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو اعزازات دیے گئے۔ صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے گراں قدر خدمات اور خصوصاً عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

قائدانہ صلاحیت کی حامل ان نرسوں اور مڈوائفس کو ویمن ان گلوبل ہیلتھ(ڈبلیو جی ایچ)کی جانب سے اعزازات دیئے گئے ہیں جوعالمی ادارۂ صحت، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناؤ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اینڈ انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائفس کے ساتھ اشتراک میں کام کرتا ہے۔

اسکول آف نرسنگ کی ڈین ڈاکٹر روزینہ کرملیانی کوبورڈ اینڈ مینیجمنٹ’ کیٹیگری کے تحت اعزاز دیا گیا ہے اور بالغ افراد کی صحت، نرسنگ کے شعبے میں تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس تحقیق کو تعلیم اور عملی مشق میں ضم کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اساتذہ یاسمین پارپیو او ثمینہ ورٹیجی کو’کمیونٹی ہیرو‘ کیٹگری کے تحت مقامی آبادی کی صحت اور نرسنگ خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے ہیں۔

صائمہ سچوانی کوہیومن کیپیٹل ڈیویلپمنٹ’ کیٹگری کے تحت موثر نصاب کی تیاری و تشکیل کے سلسلے کی گئی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔ نرس ومڈوائف مرینہ بیگ کو انوویٹیو، سائنس اینڈ ہیلتھ’ کیٹگری کے تحت موبائل ہیلتھ ٹیکنالوجی کو ماوں کی صحت میں بہتری کے لیے استعمال کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا ہے۔

سونم سے فارغ التحصیل تین طالبات کو بھی کمیونٹی ہیرو’ کیٹگری کے تحت اعزازات دیئے گئے۔ شیلا ہیرانی کو کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ، تحفظ اور معاونت کی سرگرمیوں پر؛ نیلم پنجانی کو جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے حوالے سے بہتری اور معاونت پر اور صدف سلیم کو معمر افراد کی نرسنگ کے سلسلے میں خدمات کے حوالے سے اعزازات دیے گئے۔

ڈین ڈاکٹر روزینہ کرملیانی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ صحت عامہ اور نرسنگ کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ہماری خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

The post 8 پاکستانی خواتین دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mSVNN1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...