بے نظیر کی 13 ویں برسی، پی ڈی ایم کل گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

 کراچی: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کل ملک بھر میں منائی جائے گی، اس موقع پر تعزیتی جلسہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد کیا جائے گا جس سے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

گڑھی خدا بخش جلسہ عام سے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کا خطاب بذریعہ ویڈیو لنک متوقع ہے، طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔

یہ پڑھیں : مولانا فضل الرحمان  نے گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی

جلسہ میں جے یو آئی (ف) کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا جس میں عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان، عبدالرزاق عابد اور سعود افضل شامل ہیں۔چوبیس دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اور آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی وفد کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے لیے سکھر پہنچ گئی ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور ملک بھر سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔

The post بے نظیر کی 13 ویں برسی، پی ڈی ایم کل گڑھی خدا بخش میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38CAV7B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...