کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، نیب اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے میں بھی عدالت میں ہی جواب دوں گا۔
ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ قائد اعظم کے مزار پر آکر احساس ہوتا ہے کہ ہم بابائے قوم کے خواب سے دور چلے گئے، ہمیں پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، وہ تمام لوگوں کو مساوی حقوق دینے کی بات کرتے تھے اور کسی بھی امتیازی سلوک کے خلاف تھے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک میں سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، نیب کو ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، نیب اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے میں بھی عدالت میں ہی جواب دوں گا جیسا کہ سینیٹ اجلاس میں شہزاد اکبر کے بیان کا جواب دے دیا تھا، میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور ایک پارلیمنٹیرین اپنے پلیٹ فارم پر ہی بات کرے گا، نہیں معلوم شہزاد اکبر نے ایسا کیوں کہا؟ مگر انہیں احساس ہوگیا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا کیا اشارہ کرتا ہے؟ مولانا کو اگر نوٹس دینا تھا تو ایک سال قبل دیا جاتا، مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ ان حرکتوں سے نیب ہی بدنام ہورہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
The post سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، سلیم مانڈوی والا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KSvRDY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box