ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا آسان، لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا، لاہورہائیکورٹ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان ہے، مجھے لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی ایڈووکیٹ محمد اظہر حسیب کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو ڈانٹ دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان ہے، حکومت ایسے کیسز خود دائر کرتی ہے، گوگل پر پچھلے 20  سے 22 دن سے چل رہا یے مگر حکومت سوئی ہے، چیف جسٹس نے تمام فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، سوشل میڈیا خود غلط نہیں بلکہ اس کا استعمال غلط ہوتا ہے، حکومت اگر پب جی پر پابندی لگاسکتی ہے تو ایسے اقدام پر فوری فیصلہ کیوں نہیں کرتی، آپ یہاں پر قانونی تحفظ تو لے لیں گے قبر میں خود جواب دے دیجیے گا، مجھے لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا۔

دریں اثناء آمدن سے زائد اثاثہ جات میں احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس پر سماعت کیو عدالت نے احد چیمہ کیس پر سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

The post ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا آسان، لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا، لاہورہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LUqcxD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...