لاہور: پاکستان نے 11سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون کو واہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا۔
65 سالہ حسینہ نامی خاتون کا تعلق بھارتی ریاست سہارنپورسے ہے۔ وہ 2009 میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں،حسینہ کے بقول یہاں قیام کے دوران ان کی سفری دستاویزت گم ہوگئیں اورواپس انڈیا جانے کی بجائے یہاں مقیم ہوگئیں لیکن 2014میں پولیس نے انہیں پکڑلیا۔
حسینہ بی بی کوپاکستان میں غیرقانونی قیام کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا، وہ کئی برسوں سے لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں جہاں سے انہیں گزشتہ روزرہائی ملی اورواہگہ بارڈرکے راستے واپس بھیج دیا گیا۔حسینہ بی بی کو بھارتی سفارتخانے کی طرف سے عارضی سفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔
The post 11سال قبل آنیوالی بھارتی خاتون رہا، پاکستان نے واپس بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KQ8r1R
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box