لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا مشروط استعفیٰ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے سپرد

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔

جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے، جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے120، پی پی127، پی پی128اور پی پی139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔

باغی لیگی ایم پی اے نے کہا ہے کہ31دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں، ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

 

The post لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا مشروط استعفیٰ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے سپرد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nI09ro

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...