لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹ نہیں کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں، کیپٹن (ر) صفدر

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہیں بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ان پر قائم کئے مقدمات کی نوعیت وہی ہے جو کراچی میں جذبات میں آکر بنائے گئے مقدمے کی تھی۔ سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے کیونکہ نیب اپنی نیک نامی گنوا بیٹھی ہے، اس کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کریں گے،پھر یہ حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔

لاہور جلسے سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب تھا۔ اس حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہ دیکھا جائے بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔

دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمے میں نامزد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

The post لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹ نہیں کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں، کیپٹن (ر) صفدر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h1XUwz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...