شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

 لاہور: احتساب عدالت نے شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاورصاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی  رابعہ عمران، داما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ  ڈی جی نیب لاہور سے طلب کرلی۔

جج کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے وکلا نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پرجرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

The post شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p7zXqB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...