اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

 اسلام آباد: ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے 2 الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک جب کہ ماتحت عدالتوں میں 24 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ 9 جنوری اور ماتحت عدالتیں 2 جنوری سے دوبارہ معمول کے مطابق کام کا آغاز کریں گی تاہم تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے اور پرانے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Cviat

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...