اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔
The post اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nHNp46
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box