آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون علاقائی سلامتی بشمول سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے سدا بہار تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی سفیر نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

 

The post آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37CDdV8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...