سندھ میں نیب زدہ افسران کی عہدوں پر بحالی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب زدہ افسران کی عہدوں پر بحالی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیب زدہ افسران کی عہدوں پر بحالی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکریٹری نے نیب زدہ افسران سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے استفسار کیا پلی بارگین اور رضاکارانہ رقم واپس کرنے والے افسران کتنے ہیں؟، جن پر کرپشن کیسز ہیں اور وہ سرکاری عہدے پر براجمان ہیں ان کی فہرست دیں۔

سیکریٹری سروز نے بتایا کہ ہم نے ایسے افسران کی فہرست جمع کرائی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کریمنل کیسز کا سامنا کرنے والوں کو کیس کے دوران معطل کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ سیکریٹری سروسز نے بتایا کہ رضاکارانہ رقم واپس کرنے والے افسران کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے تو کہا تھا ایسے افسران عہدوں پر نہیں رہ سکتے۔ آپ نے 4 سال میں کیا کام کیا؟ سیکریٹری سروسز نے بتایا کہ ایسے افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی۔ کئی افسران کو بحال کردیا گیا کئی افسران کو برطرف کردیا گیا۔

جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیئے کرپشن کا اعتراف کرکے رقم واپس کرنے والے افسران کو عہدوں پر کیسے بحال کردیا گیا؟۔ سیکریٹری سروسز نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پابند کیا تھا 25 لاکھ روپے سے کم کرپشن کے افسران کو زیادہ سے زیادہ سزا نہ دی جائے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے موقف دیا کہ 25 لاکھ روپے سے زائد کرپشن کے کئی افسران اب بھی عہدوں پر ہیں۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے ہم سپریم کورٹ کے پرانے احکامات کی روشنی میں حکم جاری کریں گے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post سندھ میں نیب زدہ افسران کی عہدوں پر بحالی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KNwr5J

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...