ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ مواد پر پی ٹی اے سے جواب طلب

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ مواد کے خلاف درخواست پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایسے ٹک ٹاک گروپس ہیں جن میں گالیوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔ فیس بک، یوٹیوب کی پالیسی ہے مگر ٹک ٹاک پر کوئی کنٹرول نہیں۔ اب تو بعض ٹی وی چینلز ٹک ٹاک پروگرام کر رہے ہیں۔ بے ہودگی اور فحش مواد میں مقابلہ بازی ہو رہی ہے۔ پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ فحش ٹک ٹاک کیخلاف کیا کارروائی کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے عبوری حکم نامے پر استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے ٹک ٹاک پر فحش مواد کیسے روکا جا سکتا ہے؟ عدالت نے عبوری حکم نامے میں آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

The post ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ مواد پر پی ٹی اے سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nfSvnW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...