کراچی: فیڈرل بی ایریا میں 85 سالہ خاتون کو گھریلو ملازمین نے قتل کردیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 5 مکان نمبر ڈی 25 سے ضعیف العمر خاتون نور جہاں زوجہ فیروز الدین کی لاش ملی، لاش تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ کو دیکھتے ہوئے تفتیشی افسر کو شبہ ہوا کہ 85 سالہ نور جہاں کو گھریلو ملازمین نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا اور واقعے کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا کہ نور جہاں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی۔ مقتولہ کے قتل کے شبہ میں گھریلو ملازمین عارفہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آگئی۔
The post کراچی میں 85 سالہ بزرگ خاتون گھریلو ملازمین کے ہاتھوں قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3484vAm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box