خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی زندگی چھین لی

 پشاور: خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کی وبا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ پیتھالوجی کی سابق سربراہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے سے پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں زیر علاج تھیں اور دوران علاج ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء نے خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علاوہ پشاور کے نجی میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی۔

The post خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی زندگی چھین لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JWAehc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...