ڈیرہ بگٹی میں پولیو ٹیموں کا تاریخی اقدام؛ کٹھن راستوں سے ہوکر بچوں کو قطرے پلائے

ڈیرہ بگٹی میں پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور سیکیورٹی فورسز نے تاریخی قدم اٹھایا اور مشکل ترین جگہ پر  12 کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے درجنوں بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سنگلاخ پہاڑ بھی پولیو ورکرز اور سیکیورٹی فورسز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے، پولیو ٹیم پہلی بار فورسز کے ہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کا کہنا ہے کہ پولیو رضا کار ٹیم نے مشکل ترین جگہ پر درجنوں بچوں کو بچاوٴ کے قطرے پلائے، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فورسز کا بھرپور تعاون حاصل تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی ٹیم کے ہمراہ 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کیا۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے کٹھن اور دشوار گزار سفر طے کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سیکورٹی فورسز اور محکمہ صحت کی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

The post ڈیرہ بگٹی میں پولیو ٹیموں کا تاریخی اقدام؛ کٹھن راستوں سے ہوکر بچوں کو قطرے پلائے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VII68q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...