گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر شہری مکینک کے خلاف عدالت پہنچ گیا

 کراچی: گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر شہری نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مکینک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے مکینک کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق گلشن اقبال کے شہری قادر خان نے مکینک محمد جنید کے خلاف کنزیومر کورٹ (صارف عدالت) میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انجن کی تبدیلی کے بعد بھی کار پانچویں گیئر میں نہیں جاتی، میں نے انجن بنوانے کے عوض 44 ہزار روپے کی رقم ادا کی، مکینک نے کام ٹھیک نہیں کیا، مجھے انجن بنوانے کے عوض دیے گئے 44 ہزار روپے واپس دلائے جائیں ساتھ ہی نقصان کی میں 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔

شہری کی درخواست وصول کرتے ہوئے عدالت نے مکینک محمد جنید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

The post گاڑی کا پانچواں گیئر نہ لگنے پر شہری مکینک کے خلاف عدالت پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mP3FQk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...