فیصل آباد: بااثر افراد نے بے بس اور کمزور بچی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس نے انسانیت کو شرمادیا۔
فیصل آباد کے ایڈن گارڈن کنال روڈ سوسائٹی کے صدر رانا منیر نے بیوی سمیت دو خواتین اور کم عمر بیٹے کے ہمراہ ایک بچی کو سرعام مارا پیٹا لیکن کوئی اسے بچانے آگے نہ آیا۔
تشدد کے دوران بچی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور پھینکا گیا اور اس کے دوپٹہ بھی نوچ لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں کم عمر بچی پر خواتین اور مرد کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس واقعے پر پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو فوری حرکت میں آگیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی آفیسر ثمینہ نادر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن نے بتایا کہ بچی پر تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
The post فیصل آباد میں بااثر افراد کا کم عمر بچی پر سرعام تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ghUfdJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box