قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 اسلام آباد /  کراچی: بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ  کے 144واں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی ہوگا، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی۔

بابائے قوم 25دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہو گئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کر دی، ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ، 14اگست 1947کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

The post قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WJqYjd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...