تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔

اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں، پاکستان بننے میں قائد اعظم کا کلیدی کردار ہے، آج کے دن قائد اعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان بنا،ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، بھارت میں فسطائی حکومت مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے،اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکیں، جی یو آئی (ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔

The post تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pmhXJ6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...