پاک بحریہ اور اے این ایف نے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی منشیات پکڑلی

پاک بحریہ اور اے این ایف نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 200 کلو آئس اور 99 کلو کرسٹل ڈرگ ضبط کرلی جس کی مالیت ایک ارب اسی کروڑ روپے ہے۔

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لی گئی ضبط شدہ منشیات کی مالیت ایک ارب اسی کروڑ روپے ہے جو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کی جا رہی تھیں۔

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئیں۔

The post پاک بحریہ اور اے این ایف نے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی منشیات پکڑلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3adZCdd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...