لاہور: گوالمنڈی پولیس نے لکشمی چوک کے بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے لکشمی چوک بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا لاہور کی روایتی کڑاہی پر دل چسپ تبصرہ
لاہور میں 13 دسمبر کو اپوزیشن کے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے دوران مریم نواز ریلی کی شکل میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لکشمی چوک کے روایتی بٹ کڑاہی ہوٹل پہنچیں تھیں۔ جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ باہر بیٹھ کر سڑک پر بٹ کڑاہی سے کھانا کھایا تھا۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کڑاہی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا ’’کمال کڑاہی‘‘ تھی۔
The post مریم نواز کو بٹ کڑاہی کھلانے والے ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Kcqijl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box