10 لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا انکشاف

لاہور: گزشتہ دو ہفتے میں 10 لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی میدان میں ایک بار پھران ایکشن دکھائی دے رہے ہیں، ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی  کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ ہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 لیگی  ممبران قو می و صوبائی اسمبلی نے  وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کی ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ ملاقاتوں میں (ن) لیگی ممبران اسمبلی نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کئے، جب کہ ان رہنماؤں نے اپنی پارٹی قیادت کے بیانیہ کی مخالفت کی۔

دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو درجن سے زائد افراد کا گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پہلے بھی ملاقات کر چکا ہے، اور اب بھی 2 درجن سے زائد افراد وزیراعلیٰ سے براہ راست رابطے میں ہیں، مزید بھی لیگی ممبران اسمبلی جو اپنی پارٹی قیادت کے بیانیہ اور تصادم کے حق میں نہیں وہ جلد ملاقات کریں گے۔

راجا بشارت نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے بہت سے افراد تصادم کی پالیسی سےمتفق نہیں، اور ان کے اندر دو دھڑے موجود ہیں ایک دھڑا تصادم کے خلاف اور ایک اس کے حق میں ہے۔

مسلم لیگ (ن) سے منحرف ہونے والے ممبر پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی بیان دیا ہے کہ میری معلومات کے مطابق 30 لیگی پارلیمنٹرین وزیراعلی پنجاب سے رابطے میں ہیں اور ان کی عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔

The post 10 لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Kcp9Z6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...