شہر قائد میں جمعہ کو رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

 کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے قبل داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات نمایاں ہیں جس کی وجہ سے جمعہ کو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت  8.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہو کر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے کو دن بھر بلوچستان (کوئٹہ) کی شمال مشرقی سرد ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سردی کی  موجودہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

The post شہر قائد میں جمعہ کو رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LPO1Xt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...