اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شمالی علاقوں کے مسافروں کے لئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیئے۔
پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد تا اسکردو اور اسلام آباد تا گلگت کم از کم کرایہ 915.6 روپے مقررکیا گیا ہے، ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکاؤنٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس روٹ پر بھی رعایتی پیکج دیا جائے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی۔
اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات بھی فراہم کی جائیں۔
The post قوم ائیر لائن نے شمالی علاقوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rhg3LV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box