اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ؛ وفاقی وصوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب

 کراچی: عدالت نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواستگزارمحمود اخترنقوی نے کہا کہ 3 بارنوٹسزجاری کیے مگرجواب تک نہیں آرہا،عوام کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری مشکل ہوچکی ہے، وفاقی حکومت سے پوچھا جائے کہ مہنگائی کو کیوں نہیں روکا جا رہا، حکومتی ادارے ناکام ہوچکے، عدالت عمل داری کا حکم دے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے استفسار کیا کہ وفاقی ادارے جواب کیوں جمع نہیں کراتے، باربار نوٹسز جاری ہوچکے، آخر کب جواب جمع کرائیں گے جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئندہ سماعت پرجواب کو یقینی بنائیں گے۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

The post اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ؛ وفاقی وصوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r3TTfG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...