نامناسب تقریر پر لاہور کی عدالت نے محمود خان اچکزئی کو طلب کرلیا

 لاہور: عدالت نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نامناسب تقریر کیس میں طلب کرلیا۔

سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تنویر ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے محمود خان اچکزئی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران تقریر میں محمود خان اچکزئی نے نامناسب الفاظ بولے، ان کی تقریر سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کا پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی نے غیر ملکی دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے نامناسب تقریر کی جس سے پاکستان کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے، لہذا عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ لاہور والوں نے ہندو اور سکھوں کے ساتھ مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔

The post نامناسب تقریر پر لاہور کی عدالت نے محمود خان اچکزئی کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34Ab5zW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...