ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹیلیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون ہلاک

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے لواحقين نے ایوب میڈیکل کمپليکس کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شور شرابا اور احتجاج  کو دیکھ کر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر بھاگ گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  خیبرٹیچنگ اسپتال معاملہ؛ غفلت برتنے پر 7 ملازمین نوکری سے برطرف

اسپتال انتظامیہ کی طرف سے کورونا وارڈ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ 57 سالہ مسز جاوید تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اسپتال انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 6 مریض جاں بحق

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی خیبر پختون خوا میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرعلاج 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

The post ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹیلیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3av1Yo7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...