139 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی

لاہور: سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے 139 چالانوں والی نادہندہ موٹرسائیکل پکڑلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور اسی کارروائی کے دوران لاہور میں 139 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل کو پکڑا اور اتھارٹی کی نشاندہی پرڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل کوتھانہ ڈیفنس بی میں بند کروا دیا، موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 یا زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

The post 139 چالانوں والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38i9NL2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...