سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، عام طور پر ایوان بالا کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانے اور خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈز سے (ہاتھ کھڑا کرکے) کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

The post سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h6nZut

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...