آصف زرداری بحیثیت صدر مملک کتنی تنخواہ لیتے تھے؟ ریکارڈ عدالت میں پیش

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے اکاؤنٹ آفیسر نے آصف علی زرداری کی بطور صدر مملکت تنخواہ کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب کے گواہ سیکشن آفیسر کیبینٹ ڈویژن کلیم احمد شہزاد اور اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے اکاؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

اکاؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تنخواہ کا مکمل ریکارڈ پیش کر دیا۔ گواہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بحیثیت صدر مملک آصف علی زرداری کی ماہانہ تنخواہ 80 ہزار روپے تھی، جس میں سے 7 ہزار روپے ٹیکس کاٹا جاتا تھا، آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر بطور صدر الاؤنس سمیت 50 لاکھ روپے ملے۔

The post آصف زرداری بحیثیت صدر مملک کتنی تنخواہ لیتے تھے؟ ریکارڈ عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KbDp4J

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...