سوات میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 کے قریب مکانات دب گئے تاہم مکانات خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی شہری نے برفانی تودے کے طوفان کی ویڈیو بھی بنالی۔ 1993ء میں اسی مقام پر گلیشیر گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ادھر دیر شہر میں شدید سردی کی لہر ہے اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی سے پائپ لائنز میں پانی جم گیا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ سردی کالام میں محسوس کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

The post سوات میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3al7cTc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...