سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت مل گئی تو بہت بڑا انقلاب ہوگا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہوگی، اس کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگئے تو دھاندلی ختم ہو جائے گی اور اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے، ملک میں پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے، وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، پولیس میں نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس کے بعد صرف ریڈ زون میں ناکے ہوں گے، اسلام آباد میں بڑے ہوٹلز اور مرگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹیں ختم کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت سارے ملکوں کے لوگ رہتے ہیں، ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

The post سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت مل گئی تو بہت بڑا انقلاب ہوگا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ae0Bdg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...