اسلام آباد: وفاق کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔
حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، 26 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
اتھارٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو اسکول بلانے سے روک دیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں کوئی اسکول طلبہ کو نہیں بلا سکتا، آن لاین کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے۔
The post اسکولز کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wn6DA7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box