برازیل کی معلومات پر نارووال سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث نوجوان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو 3 بار پھانسی، 3 بار عمر قید کی سزا

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 600 سے زائد بچوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز تحویل میں لے کر انہیں پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے تاکہ ان کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات اور شواہد مل سکیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بچوں سے زیادتی کرکے لائیو ویڈیو بنانے والا انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ گرفتار

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے بھی انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا گیا تھا جسے گزشتہ دنوں عدالت نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغواء ،پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر 3 بار پھانسی اور 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

The post برازیل کی معلومات پر نارووال سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39xcQ4q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...