ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ، آصف علی زرداری

 کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے.

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم جماعتوں کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی ، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ،جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ۔

The post ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ، آصف علی زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33tDo2j

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...