جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار برطرف

اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار کو جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صائمہ خان پر ڈگری جعلی ہونے کے الزامات لگے تھے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں صائمہ خان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں عدالت ان کی برطرفی کا فیصلہ سنادیا۔ خاتون افسر 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرتی رہیں۔

The post جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33tntRK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...