پشاور: سانحہ اے پی ایس کو 6 سال بیت گئے لیکن اس افسوسناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
16دسمبر 2014 کے المناک سانحے میں شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہونے والے 150 کے قریب شہدا کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کورونا کے باعث تقریب مختصر ہوگی۔
گزشتہ شب اے پی ایس میں یادگار شہدا پر لواحقین نے حاضری دی، آرمی پبلک اسکول کے بہادر ٹیچر الطاف حسین کی ننھی بیٹی خولہ پہلے دن ہی اسکول گئی تھی کہ شہید ہوگئی۔
انگلش ٹیچر الطاف حسین اپنی شہید بچی کے تعلیمی مشن کو جاری رکھنے کے لیے بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں۔
The post سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی؛ زخم آج بھی تازہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ahjkoq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box