(ن) لیگ کے 17 پی پی اور پی ٹی آئی کے7،7 سینیٹرز رٹائر ہوں گے

 اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ 17 جبکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے 7،7 سینیٹرز رٹائر ہوں گے۔

بی این پی مینگل اور اے این پی کی نمائندگی ختم ہو جائے گی۔ آئندہ سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران 103 کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے 11، اسلام آباد ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے دو ،دو سینٹرز رٹائر ہوں گے۔ ان میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید ، جاوید عباسی، عبدالقیوم ، چوہدری تنویر، پروفیسر ساجد میر ، سلیم ضیاء ،نجمہ حمید، کلثوم پروین اور عائشہ رضا فاروق شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے کل19  سینیٹرز ہیں جنکا تعلق سندھ سے ہے۔

ریٹائر ہونے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا، شیری رحمان، رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک ، سسی پلیجو شامل ہیں۔ حکمران جماعت کے سینیٹرز کی موجودہ تعداد14 ہے جبکہ ریٹائر ہونے والے تمام سینیٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے۔ ان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، محسن عزیز اور نعمان وزیر شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے 5 میں سے4 سینیٹرز عتیق شیخ ، خوش بخت شجاعت، بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت مرزا ریٹائر ہو جائیں گے، جمعیت علمائے اسلام کے 4 میں سے دو سینیٹر عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان ریٹائر ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے دو میں سے ایک، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ریٹائرہوں گے۔ بی اے پی کے 9 میں سے تین سینیٹرز، بی این پی مینگل کے واحد سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور اے این پی کی اکلوتی سینیٹر ستارہ ایاز بھی ریٹائر ہوجائیں گی۔

The post (ن) لیگ کے 17 پی پی اور پی ٹی آئی کے7،7 سینیٹرز رٹائر ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3noafOb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...