پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا

 اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی پاکستان آئندہ ماہ ادا کر دے گا۔

خبر ایجنسی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافی قرض دیا ہے جس میں سے ایک ارب ڈالر سعودی عرب کو ادا کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے 2018 میں 3 ارب ڈالر 3 فیصد شرح سود پر قرض دیا تھا، جن میں سے ایک ارب ڈالر رواں برس جولائی میں ادا کئے گئے تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سعودی عرب نے قرض واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر کا قرض ادا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37oEZsP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...