وزیر خارجہ کا امارات کا دورہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

 اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سینئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورہ سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ مسلم ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ کا تسلسل ہے۔

The post وزیر خارجہ کا امارات کا دورہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p0qD7M

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...