مصطفیٰ نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی

 اسلام آباد: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

گزشتہ روز میڈیا پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کی خبریں آئی تھیں تاہم پیپلز پارٹی نے اس کی تردید کی تھی۔

The post مصطفیٰ نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IGd7GY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...