شہری کا قتل، پولیس افسر اور5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 کراچی:  سرجانی ٹاؤن پولیس نے عدالت کے حکم پر پولیس افسر اور 5 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ سال 5 مئی 2019 کو سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران غلام شبیر ہلاک اور جاوید نامی مبینہ ملزم زخمی ہوگیا تھا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی یوسف فرار ہوگیا تھا، واقعے کے خلاف ورثا نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے حکم دیا تھا۔

سرجانی ٹائون پولیس نے گزشتہ روز عدالتی احکام کی تعمیل کرتے ہوئے مقدمہ اے ایس آئی عمران رشید، کانسٹیبل فہد علی، کانسٹیبل محمد عراف ، کانسٹیبل وقار حسین اور کانسٹیبل سجاد علی کے خلاف درج کرلیا۔

The post شہری کا قتل، پولیس افسر اور5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oLJT9b

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...