بلدیہ وسطی میں سیکڑوں ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنیکی تیاری

 کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ،میونسپل کمشنر نے سینکڑوں ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت کی جانب سے ملازمین کو بیروزگار کرنے کی مسلسل ترید کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی محمد بخش دھاریجو نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کا چارج ملنے کے بعد سے تاحال ادارے کی بہتری اور نہ ہی شہریوں کو بلدیاتی سہولت کی فراہمی کیلیے کوئی مثبت اقدامات کیے ہیں اس کے برعکس ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی طور پرمنظور نظرخاتون اسسٹنٹ کمشنر مریم کو غیر قانونی طور پر ادارے میں تعینات کر رکھا ہے تو دوسری جانب اپنے معاملات پر پرداہ ڈالنے کے لیے انتہائی متنازعہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیاز ابڑو کے زریعے ملازمین کو ہراساں بھی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے تعیناتی کے بعد سے بلدیاتی ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جو تاحال جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے فوری بعد سینکڑوں ملازمین کے تنخواہیں بند کرنے کے ساتھ فیزیکل ویریفیکشن کے نام پر سینکڑوں ملازمین کو بوگس قرار دینا شروع کردیا تھا اور اس کام میں میونسپل کمشنر اور ڈی ایم سی میں غیر قانونی تعینات اسسٹنٹ کمشنر مریم نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیزیکل ویریفکیشن کی آڑ میں 2009 میں بھرتی ہونے والے بلدیہ وسطی کے سینکڑوں ملازمین کو بوگس قرار دے کر نوکریوں سے فارغ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ملی بھگت سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں فہرست بنائی جارہی ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کے افسران کا کہنا ہے کہ جن ملازمین کو نکالنے کی تیاری کی گئی ہے ان کو قوانین کے مطابق 2009 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

The post بلدیہ وسطی میں سیکڑوں ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنیکی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n9gghE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...