کوہاٹ: اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی سے خیبر جانے والی مسافر بس فیروز خیل کے علاقے بانڈہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 3 خواتین جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو کلایہ اسپتال اور کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔
The post اورکزئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 11 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nzpGmM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box