پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی وی مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ‘ہارڈ ٹاک’ میں اسحاق ڈار کی تھی۔ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے۔ ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔

The post پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3as2y66

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...