خیبر پختونخوا میں کمسن بچے بھی کورونا کا شکار ہونے لگے

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا نے بڑوں کے بعد اب کم عمر بچوں کو بھی شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا نے بڑوں کے بعد اب کم عمر بچوں کو بھی شکار بنانا شروع کردیا ہے۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 4 کم عمر بچے بھی کورونا کے باعث داخل کئے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ کورونا کا شکار بچوں کی عمریں 2 ماہ سے  4 سال تک کے درمیان ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان فرہاد خان کے مطابق کورونا کا شکار بچوں میں ایک عباس خان نامی حیات آباد کا رہائشی بچہ بھی ہے جس کی عمر محض 2 ماہ ہے جب کہ چارسدہ کا 9 ماہ کا ایان خان، ورسک روڈ کا ایک سالہ عمر اور دیر بالا کی 4 سالہ کبریٰ عمر بھی کورونا سے متاثر ہیں، جن کو اسپتال میں پرائیویٹ رومز کی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے تاکہ ان بچوں سے کوئی دوسرا بچہ متاثر نہ ہو اور یہ بچے دیگر موسمی وبائی امراض سے بھی محفوظ رہیں۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے 95 متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔ ان مریضوں میں 17 بائی پائپ پر ہیں اور 5 پرائیویٹ رومز آئسولیشن میں ہیں۔

ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے صرف مفروضے چل رہے تھے کہ نوجوانوں اور بچوں کو کورونا کا مرض صرف چھو کر گزرتا ہے اور اس مرض کے مقابلے میں ان میں قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے اس لئے کم عمر بچوں کا آئی سی یو تک جانا مشکل ہوتا ہے. تاہم اب اس کے برعکس یہ کورونا بچوں کو بھی متاثر کررہا ہے جس کے لئے والدین کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

The post خیبر پختونخوا میں کمسن بچے بھی کورونا کا شکار ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WrfRLG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...